قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم بلند
مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی کڑی نگرانی کے باوجود وادی میں پاکستانی پرچم لہرائےگئے، کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی۔
کشمیر کے کپواڑہ، سری نگر، بارہ مولا، راجوڑی، کلگام اور پلوامہ سیکٹرز سمیت کئی علاقوں میں جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
14 اگست کا آغاز ہوتےہی کشمیریوں نے پاکستان کےحق میں جب کہ بھارت کےخلاف نعرےلگائے، آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کشمیری عوام نے پاکستان کےاستحکام کےلیے دعائیں بھی مانگیں، کشمیری کل قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کےطور پرمنائیں گے۔