وزیر خزانہ نے رواں سال ’پانڈا بانڈز‘ کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال پاکستان کے یو آن میں ’پانڈا بانڈز‘ کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا۔

چین میں باؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز کا اجرا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ چینی کیپیٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *