پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 134 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 54 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں 29 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبارکی مالیت 8 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 989 ارب روپے ہے۔