ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایک اور فتح، سپر 8 میں پہنچ گیا
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایک اور فتح، پاکستان نے گروپ کے دوسرے میچ میں منگولیا کو شکست دے دی۔
پاکستان نے منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جیت کا اسکور 9-25، 17-25 اور 13-25 رہا۔
پاکستان نے اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دوسرے راؤنڈ میں پاکستان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور چائنیز تائپے کے ساتھ گروپ میں شامل ہے۔
چائنیز تائپے کیخلاف پہلے راؤنڈ کی فتح کی وجہ سے پاکستان کو بونس پوائنٹ حاصل ہوگا۔