سوڈان میں دوبارہ تصادم پر سعودی عرب اور امریکا کا اظہار تشویش
ریاض : سعودی عرب اور امریکا نے سوڈان میں ایک دن کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ لڑائی شروع ہونے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ فورس نے جنگ بندی کے دوران اپنی فورسز کے کنڑول اینڈ کمانڈ کا مظاہرہ کیاجس کی وجہ سے انسانی امداد کی کارروائیاں ممکن ہو سکیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم لڑائی دوبارہ شروع ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل سے سوڈان میں جاری مسلح تصادم کے بعد سے اب تک ڈیٹا پروجیکٹ کے مطابق 1800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔