پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا، حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔