سپریم کورٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا بڑا بیان
لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ عدلیہ آئین کا تحفظ کررہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں، عدالت آئین کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے تو انتخابات کی توقع کی جا سکتی ہے۔
انہوں نےکہا کہ حکومت عدالتی فیصلہ کیسے نہیں مانے گی؟ یہ کون ہوتے ہیں نہ ماننے والے، پوری قوم ان کا محاصرہ اور محاسبہ کرے گی، عدلیہ اگر آئین کا تحفظ کر رہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہیں۔