توشہ خانہ ریفرنس: بشریٰ بی بی نے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس پر عدالت سے رجوع کرلیا۔
سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کے لیے نیب طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینےکی استدعا کی ہے۔