الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37  حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔ الیکشن کمیشن نے 37 نشستوں پرضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3  اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔  الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔ خیال رہے کہ ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔