پی آئی اے اور ملائیشیا ائیر لائنز کے درمیان کوڈ شئیرنگ معاہدہ
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور ملائیشیا ائیر لائنز کے درمیان 11 بین الاقوامی سیکٹرز کیلئے کوڈ شیئرنگ معاہدہ ہوگیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت 11 بین الاقوامی سیکٹرز کو پاکستان کی قومی ائیر لائن کے فضائی آپریشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کوڈ شیئرنگ پارٹنر شپ کےتحت پی آئی اے کے مسافر کوالالمپور کے راستے مختلف شہروں تک سفر کرسکیں گے۔ معاہدے کے تحت شامل کیے گئے نئے سیکٹرز میں سڈنی، پرتھ، میلبورن، ایڈیلیڈ، آک لینڈ، سنگاپور، بنکاک اور پھوکٹ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے مسافر کوڈ شئیرنگ کے تحت منیلا، جکارتہ اور ہوچی من کیلئے بھی سفر کرسکیں گے۔