کراچی میں سردی بڑھ گئی، گزشتہ رات کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ
کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے،گزشتہ روز شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ اس موسم میں کم ترین ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔