پنجاب، سندھ اور کے پی کے دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن میں تعطل

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کی وجہ سے اسلام آباد اور کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا جب کہ بین الاقوامی پروازیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ دوسری جانب ملتان، لاہور، گوجرنوالہ اور   فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، دھند سے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز سسٹم متاثر  ہوا ہے جس کے باعث کئی گرڈ اسٹیشن رات بھر بند رہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال نہیں، دھند سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *