خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کیساتھ واپس آرہی ہے،سی ای او آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او جیف الارڈیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا کی مضبوط ترین ٹیم ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف الارڈیس نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی کچھ دنوں میں پاکستان آرہی ہے، خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے۔
جیف الارڈیس نے کہا کہ پاکستان میں موجود شائقین کا کرکٹ کے کھیل سے بہت لگاؤ دیکھا ہے، یہاں کے لوگ سیاحوں سے بہترین سلوک کرتے ہیں، جب بھی پاکستان آیا اور سیریز دیکھی بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ پاکستان سیریز بہترین رہی، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے ،ٹیسٹ کرکٹ سے خوش ہوں، یہی کرکٹ کا حسن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *