صادق خان تیسری بار لندن کے میئرکا انتخاب لڑیں گے
پاکستانی نژاد لندن کے میئر صادق خان تیسری بار میئرکا انتخاب لڑیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبرپارٹی نےصادق خان کو 2024 کے میئر لندن کے الیکشن کے لیے اپنا امیدوار چن لیا ہے۔
خیال رہےکہ صادق خان پہلی بار 2016 اور دوسری بار 2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے اور اگر وہ آئندہ الیکشن میں بھی لندن کے میئر منتخب ہوگئے تو وہ لندن کی میئر شپ تیسری بار سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے۔ صادق خان کا کہنا ہےکہ لندن کا میئر ہونا دنیا کی سب سے بہترین نوکری ہے، مجھے فخر ہےکہ لیبر پارٹی کے ارکان نے لندن کے میئرکے لیے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ واضح رہے کہ صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔