عراق میں بم دھماکے سے 8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
عراق میں ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ بم دھماکا عراق کے شمالی مشرقی شہر کرکوک کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔
دھماک کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
اس خطے میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے رہتے ہیں اور نومبر میں ایک صحرائی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 4 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔