امریکی ائیرپورٹس پر رواں برس ریکارڈ تعداد میں مسافروں سے اسلحہ ضبط کیا گیا

رواں برس امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں سے ضبط کیے گئے آتشین اسلحے کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر کے وسط تک امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں سے ضبط کیے گئے آتشیں ہتھیاروں کی تعداد 6301  ہوچکی ہے جن میں سے 88 فیصد اسلحہ لوڈڈ تھا۔
ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک 6600 کے لگ بھگ ہتھیار ضبط کیے جانے کا امکان ہے، جو تعداد 2021 کے5972 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔
ایٹلانٹا جارجیا کے ہرٹس فیلڈ جیکسن ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ ہتھیار ضبط کیے گئے جبکہ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کا فورٹ ورتھ ائیرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا، ٹی ایس اے کے مطابق  ائیر پورٹس پر لائے جانے والے ہتھیار لوگوں کے قیمتی وسائل سے خریدے ہوئے  اور کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ 
امریکی ریاستوں میں اسلحے سے متعلق قوانین میں بہت فرق ہے تاہم اسلحہ رکھنے کے اجازتنامے کے باوجود جہاز کے مسافروں والے کیبن میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، ٹی ایس اے نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کیوں زیادہ لوگوں نے اپنے ساتھ اسلحہ لے جا کر سیکورٹی کلیئرنس کروانے کی کوشش کی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *