ابھی آزاد کا سیز ن ہے جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے: فیصل واوڈا
کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ ابھی آزاد کا سیز ن ہے جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ 14 سال ایک پارٹی کا حصہ رہا، اس وقت وہ پارٹی اور اس کے چیئر مین دونوں آسمان سے باتیں کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال آزاد امیدوار ہوں، پارٹی کا فیصلہ نہیں کیا، اس وقت آزاد اراکین کا وقت چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کے خلاف سازش کسی بھی سطح پرقبول نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کاحصہ بنتی نظرنہیں آرہی ۔