ٹنڈوالہیار میونسپل کمیٹی کے ضمنی انتخاب میں دلچسپ صورتحال، ایک امیدوار لیکن ووٹنگ جاری
ٹنڈوالہیار میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک کے لیے بلدیاتی ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔
ٹنڈوالہیار میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک پر دلچسپ صورتحال ہے جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار کا کوئی مدمقابل نہیں ہے لیکن پھر بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔
اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار نے انتخاب سے 24 گھنٹے قبل دستبرداری کا اعلان کیا جبکہ امیدوار کو 72 گھنٹے قبل دستبرداری سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کے باوجود پولنگ ہو گی، لوگ ووٹ ڈالیں گے یا نہیں اور کس کو کتنے ووٹ ملیں گے، نتیجہ شام کو ہی نکلے گا۔