پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر ن لیگ پرنگران حکومت سے گٹھ جوڑ کا الزام لگا دیا
پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ن لیگ پر نگران حکومت سے گٹھ جوڑ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں قائدِ ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، پھر ن لیگ کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینیٹ ہیں؟
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو غیر جانب دارانہ رویہ اور طرزِ عمل ثابت کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آزادانہ انتخابات یقینی بنانا اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔