نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور، سینیٹ کی نشست خالی قرار
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا استعفی منظور کر لیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے انوارالحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
انوارالحق کاکڑ کی سینیٹ سے نشست 14 اگست 2023 سے خالی قرار دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفی دیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم غیر جانبدار رہنے کے لیے سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ انوار الحق کاکڑ آج بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔