جوبائیڈن یوکرین کیلئے نیا پیکج واپس لیں: ری پبلکن کا صدر کو خط

امریکی سیاسی جماعت ری پبلکن نے صدربائیڈن کو یوکرین کے لیے 24 ارب ڈالر امداد کی نئی درخواست واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔

ری پبلکن کے رکن ڈیوڈسن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی ختم نہ ہونے والی پراکسی جنگ کو اسپانسرکرتےکرتے تھک گئے ہیں جب تک کانگریس یوکرین کی امداد کےلیے حکمت عملی نہیں بنالیتی اس وقت تک صدر جوبائیڈن پیکج واپس لیں۔

خط میں 12 ارکان کانگریس نے کیف کے لیے 24 ارب ڈالر امدادکی درخواست کی مخالفت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کی جنگ ایک لمبے عرصے سے چل رہی ہے جس میں امریکا کی جانب سے یوکرین کو جنگ کےلیے امداد دی جاتی ہے۔

امریکا نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کیا تھا اس کے علاوہ بھی امریکا کی جانب سے یوکرین کو دفاع امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *