بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان کے میچ میں فینز کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارے لیےکوئی بھی میچ اُتنا ہی اہم ہوتاہے جتنا پاکستان کےخلاف اہم ہوتا ہے، انڈین ٹیم کا پاکستان کےخلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلیں اور بہترین پرفامنس دیں، کرکٹ ایک کھیل ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

رویندرا جڈیجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں اور وہ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں، کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ ہی جیتیں ، آپ بس اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی آل راؤنڈر کا مزید کہنا ہے کہ میچ کے آخر میں اگر رزلٹ آپ کے حق میں نہ ہو تو آ پ اس پر کچھ نہیں کر سکتے، سب سے اہم چیز یہی ہے کہ اپنا سو فیصد دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دی گئی تھی

 بھارت میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ نے کیا کہا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *