’ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں سائفر کو تسلیم کیا گیا ‘، شاہ محمود اور اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش
اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں وہ سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔
شاہ محمودقریشی دیے گئے وقت 11 بجے سےکچھ دیر پہلے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔
ایف آئی اے کی 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون راناجبار کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔
ایف آئی اےکے مختلف ونگز کے افسران سمیت 3 انٹیلیجنس اداروں سے گریڈ 19 کا ایک ایک افسر بھی جے آئی ٹی میں شامل ہے۔
ایف آئی اےکے انسداد دہشتگردی ونگ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کر رکھا تھا۔