لیپ ٹاپ آپ کیلئے مشین میرے لیے مشن ہے: وزیراعظم کا طالبعلموں سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے طالبعلموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ آپ کے لیے مشین لیکن میرے لیے مشن ہے۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا قوم کے ایک ایک بچے کو لیپ ٹاپ دینا چاہتے ہیں، پڑوسی ملک کو پیچھے چھوڑیں گے اور پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے ہر دور میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دیے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نے خوشگوار سرپرائز بھی دیا۔

لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کےسفر پر کیس سٹڈی پیش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف خود نوجوان محسن کے پاس گئے اور ان سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *