کراچی پورٹ کا کنٹینر ٹرمینل ابوظبی پورٹس چلائےگا: معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام متحدہ عرب امارات کو دیا جائےگا۔

گزشتہ روز  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان پورٹس اینڈ شپنگ معاہدے کے لیے فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

اب  یو اے ای کےکراچی قونصلیٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہےکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا کنٹینر ٹرمینل ابوظبی پورٹس چلائےگا، معاہدے کے مطابق ابوظبی پورٹس کراچی پورٹ پر 1.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاری بلک کارگو کے شعبے میں بھی کی جائےگی۔

 معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور  یو اے کے دو وزرا نے شرکت کی۔

 اعلامیےکے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) کا نام کراچی گیٹ وے ٹرمینل رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *