پاکستانی کرکٹرزحج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچنا شروع
پاکستانی کرکٹرز حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے۔
بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
سابق کرکٹر انضمام الحق بھی مدینہ منورہ میں موجود قومی کرکٹرز کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔