کل سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان
محکمہ موسمیات نے 13 جون سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 14 جون کو اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، صوابی، پشاور اور مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 جون کے دوران ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر میں بارش متوقع ہے جبکہ اسی دوران سکھر، لاڑکانہ، ژوب، بارکھان، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 15 سے 18 جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور سوات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی متوقع ہے۔