جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداران کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کا قیام حال ہی میں عمل میں آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔