آئی سی سی فنانشل ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممبرز نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فنانشل ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممبرز نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔
آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے فنانشل ماڈل سے کرکٹ کی گروتھ رک جائے گی۔
ممبرز نے کہا کہ نیا فنانشل ماڈل ایسوسی ایٹ ممبرز کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔
سمودا دامودر نے اس حوالے سے کہا کہ اس ماڈل کو منظورکیا جاتاہے توبطور ایسوسی ایٹ ممبر یہ بڑا مایوس کن ہوگا۔