حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کر دیں
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کردیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سے بجٹ پر بات چیت کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف بی آر اہداف اور قرضوں کی ادائیگیوں سمیت اہم اہداف کی تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جب کہ آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک حکام سےآئندہ مالی سال کیلئے فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے قبل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان چاہتا ہے اسٹاف لیول معاہدہ منظوری کیلئے فوری آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کوبھیجاجائے، اسٹاف لیول معاہدہ مکمل ہوتے ہی دسویں اور گیارہویں جائزےکے لیے مذاکرات شروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن خط و کتابت کے وقت آئی ایم ایف کارویہ بدل جاتا ہے۔