بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بندگلی میں لےگئیں: فردوس عاشق اعوان
تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لےگئی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے متعدد بار اُنہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر بشریٰ بی بی نے ان کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں کو بندکر دیں، بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئی ہیں۔