ایران کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ
ایران نے دو ہزارکلومیٹرتک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ ایران کے دشمنوں کیلئے پیغام ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کر سکتے ہیں اور یہ تجربہ دوستوں کیلئے پیغام ہے کہ ہم خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
دوسری جانب فرانس نے ایران کے حالیہ لانگ رینج میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیاں ایرانی جوہری پروگرام میں مسلسل اضافے کا مظہر اور اسی تناظر میں پریشان کن ہیں۔
یاد رہے کہ وسط ایشیائی ممالک میں ایران کا شمار مضبوط میزائل پروگرام رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے جبکہ ایران نے آج 15 سو کلوگرام وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔