بی سی سی آئی نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے سے انکار کر دیا: انڈین میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کےلیے رضامند نہیں ہوئی، بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہےکہ ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیاجائے، اور فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کےہائبرڈ ماڈل پرکھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کےمستقبل کےلائحہ عمل کی تیارکےلیے ممبران کےساتھ بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *