جہانگیر ترین کا لاہور میں ڈیرہ، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک سامنے آنے کا امکان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں اور ایک ہفتے کے دوران ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔
پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔