شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا تھا۔ پنجاب پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نےاڈیالہ جیل کےباہر سےگرفتارکرلیا گیا۔