پی ایس ڈبلیو کا دائرہ کار ملک بھر کی ڈرائی پورٹس تک وسیع کردیا گیا

پاکستان سنگل ونڈو نے ملک بھر کے ڈرائی پورٹس تک اپنی خدمات کا دائرہ کار 3 مئی سے وسیع کر لیا ہے جس سے سرحد پار تجارت کو جدیدسہولیات کے ساتھ فروغ حاصل ہوگا۔

ملک بھر میں اس سہولت کے آغاز کے بعد پاکستان کسٹم ٹیرف کے 1 سے 50 کے ابواب میں درج شدہ تجارتی درآمدات کی کلیئرنس اب پاکستان سنگل ونڈو (Single Declaration (SD)) سے سنگل ڈیکلریشن کے تحت ہوا کرے گی تاہم یہ خدمات کوئٹہ کے ڈرائی پورٹ کو مستقل قریب میں فراہم کی جائے گی۔

پاکستان سنگل ونڈو کے نظام کو خاص اہمیت حا صل ہے جو بین الاقوامی تجارت سے منسلک کاروباری افراد کومنفرد سہولیات فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے کاروباری معاملات کی انفارمیشن اور دستاویزا ت ایک سنگل انٹری کے تحت پاکستا ن سنگل ونڈو میں جمع کروا سکتے ہیں جس کی بدولت ملک کی مختلف اداروں کی ریگولیٹری ضابطوں کو پورا کیا جا تا ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو نئے نظام کی سہولت ان اشیا کی درآمدات کیلئے ہے جن کا  پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ (DPP)، اینیمل کوآرنٹین ڈیپارٹمنٹ (AQD)،  فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ ( RD FSC&) اورپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی (PSQCA)سے تعلق ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو ایک پبلک لمیٹڈ ادارہ ہے جس کی ذمہ داری سرحد پار تجارت کو فروغ دینا ہے اور اس کیلئے کاروبارکرنے کے مراحل کو آسان بنانا ہے۔

کسٹمز کلیئرنس میں جدت ایک اہم پیش رفت ہے جس سے نہ صرف یہ نظام ڈیجٹلائزیشن کے طرف رواں دواں ہے بلکہ اس نئے نظام نے کاروبار کرنے کے مراحل بھی آسان بنا دیے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او سید آفتاب حیدر کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈبلیو کی ڈرائی پورٹس کی خدمات اس ادارہ کا اہم کارنامہ ہےجس میں کسٹمز کلیئرنس کے مراحل آسان ہو جائیں گے اور کاروبار کو ایک اہم سہولت میسر ہوگی، کاروباری برادری کے معاون کی حیثیت سے ہم یقین رکھتے ہےکہ یہ نیا نظام تاجروں کو ایک یکساں اور آسان چینل فراہم کرتا ہے جس سے ان کی تجارت کو خاطر خواہ ترقی حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کروائی کہ پاکستان سنگل ونڈو کے ان اقدامت سے تاجر برادری آسانی سے فائدہ اٹھا سکتی ہے اور کسی بھی صورت حال یا ہنگامی صورت میں پی ایس ڈبلیو ان سے تعاون کرے گا۔

اس نئے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے شراکت دار اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور اس کی خدمات کو استعمال کریں تاکہ اسکی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ پی ایس ڈبلیو کا نقطہ نظر  یہ ہے کہ ڈرائی پورٹس اس کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے جس میں ٹرک، لاجسٹک کمپنیاں اور پورٹ ٹرمینل، کلیئرنگ ایجنٹ، اور فریٹ فارورڈر بھی شامل ہیں جو کہ ڈرائی پورٹس کے نئے نظام کو جدیدیت کی جانب بہتر بنانے میں اہم معاون ہیں۔

اس ضمن میں اس نظام کے تحت اپلیکیشن تاجر کو مال تجارت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتی ہے اور اور بندرگاہ اور ڈرائی پورٹ کے درمیان نقل و حرکت کی سکیورٹی کو بہتر بناتا ہے جس سے نہ صرف تاجر برادری کا اعتماد کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو ایک ایسا مربوط ڈرائی پورٹ کمیونٹی کا نظام قائم کر کے اس پر عمل درآمد کرانا چاہتی ہے جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے شراکت دار ڈرائی پورٹ سے منسلک ہوں جو انہیں سنگل پوائنٹ پلیٹ فارم کرے تاکہ مال تجارت کی نقل وٖحرکت کو آسانی سے دیکھا جا سکے۔

اس ضمن میں اس نظام کے تحت اپلیکیشن تاجر کو مال تجارت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتا ہے اور بندرگاہ اور ڈرائی پورٹ کے درمیان نقل و حرکت کی سکیورٹی کو بہتر بناتا ہے جس سے تاجر برادری کا اعتماد کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *