گوا میں بلاول کی روسی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے بھارت کے شہر گوا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے ملاقات میں فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےکی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھانےکے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *