پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدےکی تمام شرائط پوری ہوگئیں

اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرکی فنانسنگ سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مطلع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو اطلاع کردی ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینےکی تصدیق کی گئی ہے جب کہ  یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینےکی تصدیق کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدےکی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

 وزیر خزانہ نے امید ظاہرکی ہےکہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائےگا۔