پاکستان نے 3 ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دے دیا

اسلام آباد:  حکومت کی جانب  سے تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دے دیا گیا۔

ذرائع وزارت  خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اے آئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ  اور  آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت  جاری ہے۔

حکام کی جانب سے آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہےکہ معاہدہ  ہوجائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پہلے آئی ایف ایف معاہدہ ہوگا یا مزید 3 ارب ڈالرکی ضمانتیں درکار ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے ریسپانس ملنےکا انتظار ہے، جنیوا میں ڈونرز کانفرنس سے رقم حاصل کرنےکا پلان بھی آئی ایم ایف کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات  نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ رواں ہفتے متوقع ہے۔