حکومت کسی قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو بیٹھ کربات کرنےکو تیار ہیں: فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہ کرا سکی تو بطور ادارہ اسکا وجود ختم ہو جائیگا: فواد چوہدری
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کسی قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو بیٹھ کربات کرنےکےلیے تیار ہیں لیکن عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنے کی باتیں نہیں ہونی چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئین پرججز کی علمی بنیادوں پرتقسیم کو سیاسی تقسیم بنانا چاہتی ہے جوناقابل قبول ہے۔