نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کر یں گے۔
مہمان ٹیم 2 دن آرام کے بعد 13 اپریل کو پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا، 15 اور 17 اپریل کو دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔