رمضان سے قبل آخری اتوار، مہنگائی نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے
رمضان سے پہلے آخری اتوار میں مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے۔
ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، شہریوں کی شکایت ہےکہ سرکار نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے، منافع خور اس چیز پر 20 اور 30 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ کہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں، عوام کو مزید پریشان کرنے والے منافع خوروں کو کنٹرول کیا جائے۔