پولیس عدالتی فیصلہ ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائشگاہ میں داخل ہوئی: فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہوا میں اڑا کر پولیس عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔
ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہوا میں اڑا کر پولیس عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی، چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے، وہ تمام پولیس افسران جو غیرقانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔