آٹا مزید مہنگا، آٹے پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رمضان المبارک میں مفت آٹا تقسیم کرنے کے لئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اب648 روپے میں ملنے والا دس کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 510 روپے اضافے کے بعد 1158 روپے میں دیا جائے گا،سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہو جائے گا۔
پنجاب کی نگران کابینہ نے آٹے کی ملوں کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 1600 روپے فی من اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس اضافے کے بعدبیس کلو نجی آٹے کا تھیلا اب 24 سو روپے میں فروخت کیا جائے گا۔