پی سی بی نے افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کےخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق افغانستان کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبدالرحمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عمرگل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے ۔
پی سی بی کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس کے علاوہ ڈرائیکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔