سوشل میڈیا کے استعمال میں کمی سے جسم اور ذہن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
سوشل میڈیا کا استعمال موجودہ عہد میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے اور اکثر اس کو ذہنی صحت کے مسائل سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔
اب ویلز کی سوانسا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت میں صرف 15 منٹ کی کمی سے عمومی صحت اور مدافعتی افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ ڈپریشن کی شدت گھٹ جاتی ہے۔
ان افراد کو روزانہ سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت میں 15 منٹ کی کمی لانے کی ہدایت کی گئی۔
3 ماہ تک محققین نے سوشل میڈیا کے وقت میں کمی کے جسمانی اور ذہنی صحت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی۔
ان افراد کے ڈیٹا کا موازنہ ایسے گروپس سے کیا گیا جن کے سوشل میڈیا دورانیے میں کمی نہیں کی گئی تھی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے دورانیے میں 15 منٹ کی کمی سے لوگوں کے مدافعتی افعال 15 فیصد بہتر ہو گئے جس کے باعث موسمی نزلہ زکام، فلو اور دیگر بیماریوں کے کیسز میں کمی آئی۔
اسی طرح ان افراد کی نیند کا معیار 50 فیصد بہتر ہوگیا جبکہ ڈپریشن کی علامات میں 30 فیصد کمی آئی۔
دیگر گروپس میں اس طرح کے اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔
اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں سوشل میڈیا کے دورانیے میں کمی اور ذہنی صحت میں بہتری کے درمیان تعلق دریافت کیا تھا۔
مگر اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے دورانیے میں کمی سے جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ جب لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کم کیا جاتا ہے تو ان کی زندگیوں کے متعدد پہلوؤں میں بہتری آتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل آف ٹیکنالوجی ان Behavior سائنس میں شائع ہوئے۔