ڈاکٹروں نے عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے گرین سگنل دیدیا

لاہور: ڈاکٹروں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کل انتخابی مہم کے لیے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے  جب کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی میں انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایات جاری کی ہیں۔