پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں اضافہ
ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے اور جنوری میں کریڈٹ کے ذریعے خریداری کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 33.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپےکی خریداری کی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 33.5 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں صارفین نےکریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی، دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری میں کریڈٹ کے ذریعے خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا، دسمبر میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی۔
گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی، دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری میں کریڈٹ کے ذریعے خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا، دسمبرمیں میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی۔