جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنماؤں کو مختلف جیلوں میں بھیج دیا گیا

جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز لاہور سے گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو  راجن پور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈسرکٹ جیل لیہ میں 24 کارکن، بھکر میں24، راجن پور جیل میں 25  کارکنوں کو  بجھجوایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر  ولید اقبال کو لیہ جیل، سینیٹر اعظم  سواتی کو رحیم یار خان جیل منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل، محمد خان مدنی کو بہاولپور جیل منتقل کیا گیا ہے۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو  بھکر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 77 کارکن پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 80 کے قریب کارکنوں نے گرفتاری دی تھی۔ پولیس نے ان تمام افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔