تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا لاہور سے آغاز

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز  ہوگیا۔

چیئرنگ کراس مال روڈ کے لیے  پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے جیل روڈ سے روانہ ہونا شروع ہوگئے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پہلے مرحلے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 5 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کی گرفتاری پیش کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر  پنجاب کی نگران حکومت نے حکمت عملی بنائی ہےکہ چونکہ لاہور کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے  اس لیے گرفتار  افرادکو میانوالی اور ڈی جی خان جیلوں میں بھیجنا پڑے گا۔